ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبہ: کابل میں اہم معاہدہ

ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبہ پر پیشرفت، اسحٰق ڈار کابل روانہ

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحٰق ڈار آج کابل میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، ۔
جس میں وزیر برائے ریلوے، افغانستان کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی، نمائندہ خصوصی اور سیکریٹری وزارت ریلوے شامل ہوں گے۔
یو اے پی ریلوے منصوبے کا مقصد ازبکستان کو افغانستان کے راستے پاکستان سے ریل کے ذریعے منسلک کرنا ہے۔
تاکہ وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہو سکے۔
، یہ منصوبہ علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ کو فروغ دے کر خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کا باعث بننے کی توقع ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں