شام میں جنگ بندی معاہدہ: دروز رہنماؤں سے حکومت کا معاہدہ مکمل
شام کے جنوبی شہر السویداء میں کئی روزہخونریز جھڑپوں اور ہلاکتوں کے بعد ایک اعلیٰ سطحی جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
جس کے تحت شامی فوج نے شہر سے انخلاء کا آغاز کر دیا ہے۔شامی وزارت دفاع اور سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، یہ معاہدہ شامی حکومت اور شہر کے دروز مذہبی رہنماؤں (مشایخ العقل) کے درمیان ہوا ہے، جس کا مقصد امن کی بحالی، شہریوں کی واپسی اور شہر کا ریاست میں مکمل انضمام ہے۔
شامی وزارت دفاع کےتعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “ہم مشایخ العقل کے قومی جذبے اور سنجیدگی پر اعتماد رکھتے ہیں۔
معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ شہر میں امن کی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔
سویداء کو “ریاست شام میں مکمل طور پر ضم” کر دیا جائے گا اور شہر سے تمام “غیر قانونی گروہوں” کو نکال دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں