پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کا احتجاج، ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
کراچی: پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے سیکشن 40 بی کے خلاف بطور احتجاج ملک بھر کی گھی ملیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ مطابق حکومت نے اگر جمعہ تک ہمارے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں گھی ملیں بند کردیں گے۔.
صدر پی وی ایم اے نے کہا کہ ہماری ہڑتال ایک دن کی نہیں بلکہ غیر معینہ مدت کی ہوگی، ۔
گھی ملیں جمعہ کو مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ملک بھر میں سپلائی بند کردیں گی۔
شیخ عمر ریحان کے مطابق ایف بی آر نے سیکشن 40 بی کے تحت ملک بھر کی گھی ملوں میں اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔
ایف بی آر اہلکاروں کی تعیناتی سے گھی انڈسٹری میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
، جبکہ گھی ملوں نے مذاکرات میں 37 اے، ڈیجیٹل انوائسیز اور بینکوں میں دو لاکھ والی شرط کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں