پنجاب کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا الرٹ جاری، پی ڈی ایم اے کا انتباہ

پنجاب کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا الرٹ، ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے مشرقی دریاؤں میں پانی کے اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 جولائی سے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے اور کمشنرز لاہور، ساہیوال، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور اور فیصل آباد سمیت جہلم، راولپنڈی، اٹک، گجرات، سرگودھا، خوشاب، جھنگ اور دیگر متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ ایریگیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔