حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں کا تعین، نیا نرخ نامہ جاری
حکومت نے چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق چار ماہ کے لیے ایکس مل اور پرچون نرخ مقرر کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک ایکس مل قیمت 165 روپے ، پرچون 173 روپے کلو پر فروخت ہو گی ، 15 اگست 14 ستمبر تک ایکس مل قیمت 167 روپے مقرر کی گئی ہے –
جبکہ پرچون میں 175 روپے فی کلو فروخت ہو گی ، 15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک ایکس مل قیمت 169 روپے مقرر کی گئی ہے اور پرچون 177 روپے فی کلو فروخت ہو گی ۔ 15 اکتوبر سے 14 نومبر تک ایکس مل کی قیمت 171 روپے ہو گی-
جبکہ پرچون 179 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران چینی کی قیمت میں ہوشرباا ضافہ دیکھنے کو ملا ،
اس دوران چینی فی کلو 200 روپے تک پہنچ گئی جس کے بعد حکومت نے چینی کی قیمت کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں