-
چولستان ترقیاتی ادارہ میں کرپشن: کلرک کی گرفتاری کے بعد ہوشربا انکشافات
-
بہاولپور(ڈویژنل بیورو چیف) چولستان ترقیاتی ادارہ کے کالونی کلرک کی گرفتاری کے بعدریکار ڈغائب اوربے ضابطگیوں کے مزید انکشافات سامنے آگئے، سی اوکے سابق ریڈر نے بھی بہتی گنگامیں خوب ہاتھ دھوئے، رشتہ داروں کوالاٹمنٹ کرانے اورغریب چولستانیوں سے دخلوں کے اجراپرلاکھوں روپے وصول کرنے کے الزامات سی ایم آئی ٹی سے فوری تحقیقات کامطالبہ۔
، باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ گزشتہ دنوں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ اور رشوت خوری میں ملوث کالونی کلرک ناظم شاہ کی گرفتاری کے بعدمزید سنسنی خیز معاملات سامنے آئے ہیں کہ موصوف نے دوران سروس کالونی برانچ سے چولستانیوں کی سینکڑوں فائلوں کاریکارڈ دفترسے اٹھاکراپنے گھرمنتقل کرلیاہے۔
وہاں پرچولستانیوں کوبلواکرلاکھوں روپے بٹورہاہے اورایم ڈی چولستان طارق بخاری کے گھرجاکرفائلوں پردستخط کراتاہے اس کے علاوہ سی اوون رانامحمدشفیق کے سابق ریڈر احمدصباح نے دوران ڈیوٹی چولستانیوں کودخل جاری کرنے کے عوض لاکھوں روپے بٹورے ہیں اوراپنے کئی رشتہ داروں کوبھی چولستانی نہ ہونے کے باوجود جعلی اورفرضی ریکارڈ کے ذریعے الاٹمنٹ کرائی ہے۔
متعدد چولستانیوں نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایاکہ احمدصباح نے چولستان ترقیاتی ادارہ کواپنے گھرکی لونڈی بنارکھاہے ان سے خوب لوٹ مار کرنے سی اوبرانچ سے لاکھوں روپے بٹورنے کے بعد اب اکاؤنٹس آفس میں اپنی ڈیوٹی لگوالی ہے۔
ایم ڈی چولستان سمیت دیگرافسران کے بوگس بل پاس کراکرخزانہ سرکار کولاکھوں روپے کانقصان پہنچارہاہے اس سلسلہ میں ناظم شاہ اوراحمدصباح نے تمام الزامات کی تردیدکی ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں