مون سون کے خطرناک اسپیل نے تباہی مچادی، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد جاں بحق

مون سون کی تباہ کاریوں میں 54 افراد جاں بحق، پنجاب سب سے زیادہ متاثر

ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات کے دوران 54 لوگ جاں بحق ہوئے،۔
بارش کے دوران تمام افراد پنجاب میں جاں بحق اور 227 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 26 جون تا 17 جولائی 178 افراد جاں بحق، 491 زخمی ہوئے،۔
سب سے زیادہ پنجاب میں 103 افراد جاں بحق، 385 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 38 افراد جاں بحق اور57 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں 20 افراد جاں بحق اور40 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے،۔
آزاد کشمیر میں 1 شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں