بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پولیس اور لیویز کے 7 اہلکار اغوا

ڈیرہ بگٹی میں لیویز اور پولیس اہلکاروں کا اغوا، قبائلی و سیکیورٹی رابطے متحرک

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پولیس اور لیویز کے سات اہلکاروں کو اغواء کرلیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں لیویز نے ڈکیتی کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا۔
جس کے رد عمل میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے لیویز اور پولیس کے دو ناکوں پر حملہ کیا ۔
ملزمان نے لیویز کے 4 اہلکاروں اور پولیس کے 3 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری علاقے پہنچ گئی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
قبائلی سطح پر بھی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں