امریکا کا پہلگام حملے کے ذمہ دار گروہ کو دہشتگرد قرار دینے کا اعلان
امریکا نے بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم (ایف ٹی او) اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگرد (ایس ڈی جی ٹی) قرار دے دیا۔
بھارت نے 22 اپریل کو وادی بائسارن میں کیے گئے حملےکا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا تھا اور اس واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی۔
، پہلگام حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، اس گروہ نے ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
، لیکن بعد میں اس سے لا تعلقی ظاہر کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے جمعرات کے بیان میں بھارت کے اس مؤقف کی بازگشت سنائی دی۔
، جس میں نئی دہلی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ نیا اور کم معروف گروہ دراصل کالعدم لشکرِ طیبہ کی ’فرنٹ اور پراکسی‘ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں