پاکستانی زائرین عراق ایران شام: 40 ہزار لاپتہ، بھیک اور غیرقانونی قیام کا انکشاف
کراچی: ایران ، عراق اور شام جانے والے 40 ہزار پاکستانی زائرین کہاں غائب ہوئے، اس حوالے سے کسی بھی ادارے میں پاس ان افراد سے متعلق مصدقہ معلومات موجود نہیں ہیں ۔
تاہم امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر زائرین عراق جا کر بھیک مانگنے میں ملوث ہیں،کچھ وہاں غیر قانونی طور پر رہ کر ملازمت کر رہے ہیں جبکہ کچھ ترکی کے راستے یورپ نکل گئے ہیں۔
اس حوالے سے جولائی 2024 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کوئٹہ کی جانب سے تافتان بارڈر پر تعینات ایف آئی اے کے آفیسر انچارج کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا۔
جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈائیریکٹر امیگریشن ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ 66 خواتین اور ان کے بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
جو بغداد میں بھیک مانگنے میں ملوث ہیں۔ مذکورہ خواتین اور بچوں کا تعلق شکارپور، راجن پور،رحیم یار خان ، صادق آباد ، ڈیرہ غازی خان اور کشمور سے تھا۔