زیروٹالرنس اوردہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کی بنیاد ہے،ترجمان

پاکستان کی زیرو ٹالرنس دہشت گردی کیخلاف پالیسی اور عالمی تعاون پر زور

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے۔
، زیر وٹالرنس اور دہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کی بنیاد ہے ۔
ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن ریاست رہا ہے۔
، دہشتگردشریف اللہ کی گرفتاری سمیت انسداد دہشتگردی کے ذریعے عالمی امن میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔
، بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقے میں پہلگام واقعے کی تحقیقات ابھی تک بے نتیجہ ہے۔
، کالعدم تنظیم لشکرطیبہ سے کوئی بھی تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے مؤثر طریقے اور جامع حکمت عملی سے متعلقہ تنظیموں کو ختم کر دیا ہے۔
، ایسی تنظیموں کی قیادت کو گرفتار کیا ہے،مقدمہ چلایا ہے، بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں