تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی خرید و فروخت، نظریاتی کارکن ہار گئے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی مبینہ خرید و فروخت پر تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ پارٹی میں بولیاں لگی ہیں اور نظریاتی کارکن ہار گئے، جب کہ نوٹوں کی چمک جیت گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن خود اپنی لیڈرشپ کے پول کھول رہے ہیں۔
، اور بانی پی ٹی آئی بھی اس ہارس ٹریڈنگ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہارس ٹریڈنگ کی سب سے زیادہ مخالفت کرنے والی جماعت آج سب سے بڑی حمایتی بن چکی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں