سینیٹ انتخابات پر سیاسی کمیٹی کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، بیرسٹر گوہر

سینیٹ انتخابات پر سیاسی کمیٹی کا فیصلہ، پی ٹی آئی اختلافات شدت اختیار کر گئے

توقع ہےسینیٹ انتخابات کے حوالے سے سب سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے، بیرسٹر گوہر
خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خصوصی گفتگو میں کہاتوقع ہےسینیٹ انتخابات کے حوالے سے سب سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےکہا سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کا سب سےبڑا فورم ہے،۔
سیاسی کمیٹی نےسینیٹ امیدواروں کی پیٹرن انچیف کی فہرست کی توثیق کی ہے،توقع ہےکہ ہمارے ساتھی کاغذات واپس لے لیں گے۔
،فیصلہ قبول نہ کرنے والے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوں گے،جماعتوں میں اخلافات رائے غیر معمولی بات نہیں البتہ فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کی مشاورتی میٹنگ آج طلب کرلی گئی ہے،ناراض امیداواران اپنےمستقبل کا فیصلہ آج کرینگے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں