ڈونلڈ ٹرمپ کا وال اسٹریٹ جرنل پر مقدمہ: 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کا وال اسٹریٹ جرنل پر مقدمہ: ایپسٹین کیس سے متعلق تنازعہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر دس ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخط کو جعلی قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل سے ایپسٹین کیس کے جیوری ٹرانسکرپٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
،وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق مبینہ خط ڈونلڈ ٹرمپ نے 2003 میں ایپسٹین کے نام سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے لکھا تھا،۔
جیفری ایپسٹین کو بچوں سے زیادتی سمیت کئی سنگین الزامات کا سامنا تھا تاہم وہ 2019 میں ٹرائل کے دوران جیل میں انتقال کر گئے تھے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز ٹرمپ سے منسوب خط شائع کرنے پرامریکی صدر نے عدالتی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں