بارشوں کے دوران ملک بھر میں اب تک 178 افراد جاں بحق ہوچکے، این ڈی ایم اے

پنجاب میں مون سون بارشوں سے ہلاکتیں بڑھ گئیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات

پنجاب میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اموات کی تعداد103ہوگئی،پنجاب میں مکانات گرنے سے 6 اور کرنٹ لگنے سے 5 اموات ہوئیں۔
لاہورریلوےاسٹیشن کےقریب چھت گرنےسے2افرادجاں بحق،شاہدرہ میں کرنٹ لگنےسےنوجوان لقمہ اجل بنا۔
اس کےعلاوہ چنیوٹ میں چھتیں گرنےکےواقعات میں3افرادجاں بحق ہوئے،حافظ آبادمیں برساتی نالےمیں ڈوب کر بچہ جان سے گیا۔
،کرنٹ لگنےسےملتان،اوکاڑہ،خوشاب میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا،دنیا پور اور حافظ آباد میں بھی کرنٹ لگنےسے اموات ہوئیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،بھوسہ منڈی کے قریب نالے میں ڈوبنے والےبچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔
،این ڈی ایم اے نےملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
، اب تک 178 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے،جہاں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 103 ریکارڈ کی گئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں