زرگری ہنگو آپریشن میں دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او سمیت افسران زخمی

ہنگو آپریشن میں دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

ہنگو: آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او سمیت 2 پولیس افسران زخمی
ہنگو میں زرگری میں فورسز نے بڑا آپریشن کیا جس کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران زخمی ہوگئے۔
ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔
اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
تاہم، فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو، خالد خان، ایس ایچ او دوآبہ، اور سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر زخمی ہو گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے زخمی ہونے والے افسران سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں