پروف آف رجسٹریشن کارڈ والے مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ، بلیک لسٹنگ کا امکان
حکومت نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پہلے 10 دنوں میں تین لاکھ افغانیوں کو نکالا۔
، پاکستان سے اب نکالے گئے افغانیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کی بھرتیاں پہلے جیسے ہی ہوں گی اور قبائلی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ میں حاضر سروس پاک آرمی کے افسران لانے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ رینجرز، ایف سی ، جی بی سکاؤٹس سمیت 8 محکموں کے معاملات چلانے کے لئے آرمی آفسر ہونا چاہئے،۔
ابھی تک ریٹائرڈ یا حاضر سروس لوگ لانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف ایٹ پل میں کنسٹرکشن سٹرکچر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،۔
اردوان فلائی اوور کے قریب سوئی گیس والوں نے گیس پائپ لائن ڈالی، گیس پائپ لائن کی کھدائی کی وجہ سے روڈ بیٹھ گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں