مون سون بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ، لیہ میں ہائی فلڈ الرٹ جاری

مون سون بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ
مون سون بارشوں کے باعث دریاے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے لیہ میں ہائی فلڈ کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
لیہ میں دریائے سندھ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 44 ہزار اور اخراج 4 لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ہائی فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ۔
جبکہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں