مون سون بارشیں پنجاب میں 25 جولائی تک جاری رہیں گی: پی ڈی ایم اے

مون سون بارشیں پنجاب میں شدت اختیار کر گئیں، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ

پنجاب بھر میں مون سون بارشیں 25 جولائی تک جاری رہیں گی، پی ڈی ایم اے
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ہوں گی۔
، مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا، مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ قدرے زیادہ طاقتور ہے۔
ترجمان کے مطابق دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے پانی کے بہاؤ میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ہے،۔
پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات کی ہیں۔
ڈی جی کا کہنا ہے کہ دریاؤں ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب پولیس کو دریاؤں، ندی نالوں کے اطراف پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں