پاک امریکا دوستی: بھارت کے لیے خارجہ محاذ پر بڑا چیلنج
پاک امریکا دوستی سے بھارت شدید تنہائی کا شکار
پاک امریکا دوستی سے بھارت شدید تنہائی کا شکار ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے تجارتی مذاکرات بھی کھٹائی میں پڑ گئے۔
ٹرمپ انتطامیہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پر بھارت نے شدید احتجاج کیا لیکن وائٹ ہاؤس نے بھارتی تحفظات کو نظر انداز کردیا۔
صورتحال کے پیش نظر مودی سرکار کو نئے دوستوں کی تلاش ہے، نئی دلی چین سے قریب ہونے کی کوشش کرنے لگا۔
امریکی سرد مہری کے باعث بھارتی وزیر خارجہ نے پانچ برس میں پہلی بار بیجنگ کا دورہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کسی بھی وقت معمول پر آسکتے ہیں۔
بھارت اس سے پہلے ہی چین سے تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں