ایران جوہری مذاکرات استنبول میں، معاہدے کی بحالی پر غور
ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات جمعہ کو ہوں گے
ایران اور تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات جمعہ کے روز متوقع ہیں۔
مذاکرات کا مقصد 2015 کے جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی اور ایران کے یورینیم افزودگی کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی خدشات میں اضافہ ہوا ہےأ
، اور یورپی فریقین سفارتی حل کی بحالی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور 3یورپی ممالک جمعہ(25 جولائی) کو استنبول میں جوہری مذاکرات کریں گی ۔
یہ مذاکرات ایران،برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں