غیرقانونی امیگریشن مافیا کیخلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن کا حکم

غیرقانونی امیگریشن مافیا: ایف آئی اے کی تنظیم نو اور کریک ڈاؤن کی تیاری

غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن کا حکم
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ایف آئی اے کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
، انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
بعدازاں ‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی‎-
‎‎ جس میں ایف آئی اے کی جدید خطوط پر تنظم نو کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے جامع پلان بھی طلب کر لیا،۔
انہوں نے ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔
اور ایف آئی اے کے لئے فوری طور جدید ٹیکنالوجی اور مطلوبہ ہتھیاروں کی منظوری بھی دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں