ممبئی ٹرین دھماکے ، 12 مسلمان افراد کو عدالت نے باعزت رہا کر دیا
بمبئی ہائی کورٹ نے اہم فیصلے میں 7 نومبر 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکوں میں سزا یافتہ تمام 12 افراد کو بری کر دیا،۔
عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا، تمام ملزمان مسلمان تھے۔
جن میں سے 5 کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور 7 کو عمر قید سنائی تھی۔
جسٹس انیل ایس کلور اور جسٹس شیام سی چندک پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ نے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے) کے تحت قائم خصوصی عدالت کے 2015 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
جس نے 5 ملزمان کو سزائے موت اور 7 کو مختلف دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی،۔
جن میں انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ (یو اے پی اے)، ایم سی او سی اے اور ایکسپلوسوز ایکٹس شامل ہیں۔
بارہ میں سے ایک ملزم کمال احمد محمد وکیل انصاری 2021 میں ناگپور جیل میں قید کے دوران کورونا وبا کا شکار ہوکر انتقال کر گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں