یو ایس ایڈ بحالی: میرٹ اسکالرشپ اور فاٹا پروگرام کیلئے فنڈز جاری
پاکستان میں یو ایس ایڈ پروگرام جزوی بحال، دو پروگراموں کیلئے فنڈز جاری
اسلام آباد: امریکا نے پاکستان میں یو ایس ایڈ کو جزوی طور پر بحال کر دیا اور یو ایس ایڈ کے دو پروگراموں کے فنڈ فراہم کردیئے گئے، مزید پروگراموں کی بحالی کا بھی امکان ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے یو ایس ایڈ کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں تصدیق کی کہ امریکا بیرونی امداد کے پروگراموں کو دوبارہ ترتیب دے رہا ہے۔
، ہم زندگی بچانے کے ضروری پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو ہمارے شراکت داروں اور ہمارے اپنے ملک کو مضبوط کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو یو ایس ایڈ پروگرام کے دو پروگراموں پاکستانی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ پروگرام فیز ٹو کے لیے میرٹ اسکالرشپ اور فاٹا انفرا اسٹرکچر پروگرام کے جون تک کے فنڈز فراہم کر دیئے گئےہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں