مرنے سے پہلے ڈرگز آزمانے کی خواہش ہے، مرینہ خان

مرینہ خان ڈرگز خواہش: خود کو کبھی سیلیبرٹی نہیں سمجھا

سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار ڈرگز آزمانے کی خواہش رکھتی ہیں۔
مرینہ خان کا شمار پاکستان کی نامور شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے ’تنہائیاں‘، ’دھوپ کنارے‘ اور ’جیکسن ہائٹس‘ سمیت متعدد ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
اداکارہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران مرینہ خان نے کہا کہ شارجہ میں میچز ہو رہے تھے، جہاں انہیں، شہناز، لیلیٰ زبیری اور شکیل صاحب کو مدعو کیا گیا تھا،۔
وی آئی پی سیلیبرٹی پویلین سے میچ دیکھنا ایک عجیب سا احساس تھا، کیونکہ انہوں نے کبھی خود کو سیلیبرٹی تصور نہیں کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں