بنگلہ دیش طیارہ حادثہ: اتّرا میں کالج کی کینٹین پر گر کر تباہی
بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ کالج کی کینٹین پرگرکر تباہ، ایک شخص جاں بحق، 100 زخمی
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج کی کینٹین پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بنگلہ دیشی ایئرفورس کا ایف-7 بی جی آئی طیارہ اترا میں مائل اسٹون کالج کے اندر گرکر تباہ ہوا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ڈھاکا کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا۔
ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ’بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایف-7 بی جی آئی تربیتی طیارہ اُتّرا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
، یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر (گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 0706 بجے) پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا‘۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے کے بعد بچوں سمیت 50 سے زائد افراد جھلسنے کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں