گیس کے گردشی قرض کا خاتمہ: 2800 ارب روپے کا بوجھ کیسے کم ہوگا؟
بجلی کے بعد گیس کے گردشی قرض کے خاتمے کا مشن، بینکوں سے قرض لینے پر غور
توانائی ٹاسک فورس نےبجلی کے بعد گیس کے شعبےمیں بھی گردشی قرض کے خاتمے کا حتمی پلان تیار کرلیا،۔
گردشی قرض سے چھٹکارے کے لیےبھی بینکوں سے قرض لیا جائے گا،بینکوں سے قرض لینے کی صورت میں صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کے شعبے کے بعد گیس سیکٹر کا 2800 ارب روپے کے گردشی قرض کے خاتمے کے پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،۔
گردشی قرض سے چھٹکارے کے لیے بھی بینکوں سے قرض لیا جائے گا۔
،ادائیگی کا بوجھ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔
پیٹرولیم لیوی کی مد میں 3 سے 10 روپے فی لیٹر عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
گیس کے شعبےمیں 2 ہزار ارب روپے کا گردشی قرض اور 814 ارب روپے کا سود ختم کرنے کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرض کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
،گردشی قرض پر سود 814 ارب روپے کا سود یا تو معاف کرایا جائے گا یا پھر یکمشت ادا کردیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں