بینکاری نظام میں ڈیجیٹائزیشن اور شکایات میں اضافہ: رپورٹ 2025
بینکاری نظام میں تیزی سے ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ صارفین کی شکایات میں بھی اضافہ
پاکستان میں بینکاری نظام کی تیزی سے ڈیجیٹائزیشن اور جدیدیت کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے شکایات کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
، جو سروس کے معیار اور دھوکہ دہی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔
بینکنگ محتسب پاکستان نے جنوری سے جون 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 16 ہزار 6 شکایات حل کر کے صارفین کو 88 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا۔
، یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، جب 12 ہزار 568 شکایات کے ازالے کے ذریعے 68 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔
، اس طرح ریلیف کی مد میں 20 کروڑ روپے سے زائد اور شکایات کی تعداد میں تقریباً ساڑھے 3 ہزار کا اضافہ ہوا۔
رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکنگ محتسب کے دفتر کو مجموعی طور پر 16 ہزار 915 نئی شکایات موصول ہوئیں۔
، جن میں سے 3482 وزیرِاعظم پورٹل کے ذریعے بھیجی گئیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں 12 ہزار 568 شکایات درج ہوئی تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں