عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی جنگ کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی تشویش ہے۔
منگل کو تجارتی سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے نرخ 52 سینٹ ( 0.75 فیصد ) کمی کے بعد 68.69 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔
جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 51 سینٹ ( 0.76 فیصد) کمی کے ساتھ 66.69 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
ماہرین کے مطابق امریکا اور یورپی یونین، جو دنیا کے خام تیل کے بڑے صارفین ہیں۔
، کے درمیان ابھرتی ہوئی تجارتی جنگ کے باعث اقتصادی سرگرمیوں میں ممکنہ کمی اور ایندھن کی طلب میں سست روی کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے جذبات پر منفی اثر ڈالا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں