منشیات فروشوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز کا دوٹوک اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، صوبے سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا۔
لاہور میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
، اس موقع پر مریم نواز نے انسداد منشیات فورس کے اہلکار کو فلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے،۔
منشیات فروشوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
، تمام ڈویژنز میں انسداد منشیات فورس پنجاب کو فعال بنایا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں