ملک بھر میں طوفانی بارشیں: 221 افراد جاں بحق، سینکڑوں مکانات تباہ

  • این ڈی ایم اے رپورٹ: طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد: قومی آفات کے انتظامی ادارے (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے۰
، جس کے نتیجے میں اب تک 221 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 804 سے زائد مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔
جبکہ ہزاروں لوگ متاثرہ علاقوں میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
پنجاب اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
جہاں بارشوں اور متعلقہ حادثات میں 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے۔
، صوبے میں 24 مکانات مکمل اور 168 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں