افغان پناہ گزینوں کی واپسی: پاکستان، ایران اور اب یو اے ای کا اقدام

پاکستان اور ایران کے بعد امارات سے بھی افغان پناہ گزینوں کی واپسی شروع

پاکستان اور ایران کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی ان افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
، جو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑ کر دیگر ممالک میں پناہ گزین ہوئے تھے۔
یو اے ای سے افغان شہریوں کے انخلا کا عمل 10 جولائی 2025 سے شروع ہوا، جس کے تحت ان افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
جنہیں ابتدائی طور پر امریکا کی درخواست پر عارضی طور پر پناہ دی گئی تھی۔
حکام کے مطابق تقریباً دو لاکھ افغان شہری مختلف مراحل میں متحدہ عرب امارات کے کیمپس میں مقیم رہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان، ایران، اور اب یو اے ای سمیت کئی ممالک ان افغان باشندوں کو سیکیورٹی رسک تصور کرنے لگے ہیں۔
، جس کے باعث ان کی جلد واپسی پر زور دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انخلا کا یہ رجحان خطے میں سیکیورٹی، پالیسی اور انسانی حقوق کے چیلنجز کو نئی جہت دے رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں