پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی بحالی، اسپیکر جلد فیصلہ کریں گے
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کوبحال کیے جانے کا امکان
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو بحال کیے جانے کا امکان ہے۔
قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ ممبران کو بحال کرنے کے لیے آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کی جانب سے آج اپوزیشن کے 26 ارکان کوبحال کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ ممبران کو بحال کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ 18 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی بحالی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔
جو ڈرافٹ بذریعہ واٹس ایپ اسپیکر ملک احمد خان کو بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں