قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن – بلوچستان میں بھارتی مداخلت ناکام

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا ۔
جس میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔
جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔