فیصلے پر عملدرآمد اپیل کے باوجود لازم، سپریم کورٹ کا واضح حکم

سپریم کورٹ کا فیصلہ: اپیل یا نظرثانی درخواست سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا

اپیل یا نظرثانی درخواست زیر التوا ہونے پر فیصلے پر عمل درآمد رک نہیں جاتا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عدالتی فیصلے پر اپیل یا نظرثانی کی درخواست دائر ہونے سے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا محض انفرادی غفلت نہیں بلکہ مستقل انتظامی لاپرواہی کی علامت ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس میں فیصلہ جاری کیا۔
مقدمہ لاہور ہائی کورٹ کے ایک دہائی پرانے فیصلے سے متعلق تھا جس میں ریونیو حکام کو معاملہ قانون کے مطابق دوبارہ دیکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ واضح ہدایات کے باوجود ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے خود تسلیم کیا کہ فیصلے پر کوئی حکم امتناع موجود نہیں تھا۔
اس اعتراف سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں