پاکستان ابھی کلاؤڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنے کی استعداد نہیں رکھتا، ماہر ماحولیات
ماہر ماحولیات منیر احمد کہتے ہیں کہ پاکستان ابھی کلاؤڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنے کی ٹیکنالوجی اور استعداد نہیں رکھتا، عوام برسات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ماہر ماحولیات منیر احمد کا کہنا ہے پاکستان ابھی کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنے کی ٹیکنالوجی اور استعداد نہیں رکھتا، عوام کو چاہئے انہیں جو معلومات فراہم کی جائیں انہیں سنجیدہ لیں۔ منیر احمد نے عوام پر برسات میں غیر ضروری سفر نہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں کلاوڈ برسٹ کے بڑھتے واقعات موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہیں۔واضح رہے رواں سال مون سون بارشوں کے دوران گلگت سمیت کئی مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات ہیں، جن میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں