مہنگی چینی بیچنے والے دکانداروں کے خلاف پنجاب میں بڑا کریک ڈاؤن

مہنگی چینی بیچنے والے 28 افراد گرفتار، 2740 پر جرمانہ عائد

مہنگی چینی بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون،28 افراد گرفتار
پنجاب حکومت کا چینی کے جاری کردہ نرخوں پرعملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے28 افراد گرفتارکرلیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کے مقررہ نرخ کے باوجود زائد قیمت بٹورنے والوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے۔
28 افراد کوگرفتارجبکہ 182 افراد کیخلاف مقدمات درج کرائےگئے۔2740 افراد کوجرمانے کئے گئے۔
لاہورمیں 92 دکانداروں کیخلاف کارروائی کی گئی،7 کیخلاف مقدمات اورتین افرادگرفتار کئے گئے۔
،سیالکوٹ 777،شیخوپورہ میں 103 افرادکیخلاف کارروائی کی گئی۔
،اس کے علاوہ رحیم یارخان ،میانوالی،راولپنڈی ،اٹک جہلم،چکوال اورمری میں بھی کریک ڈائون کیاگیا۔
نوید شہزاد رزا کاکہنا ہےحکومت پنجاب کےجاری کردہ نوٹیفکیشن پرہرصورت عملدرآمدکرایا جائےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں