گیس گردشی قرض پلان: 2800 ارب کا بحران اور آئی ایم ایف کی شرط
آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرض 2 ہزار 800 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔
، گردشی قرض کی وجہ سے سوئی گیس کمپنیوں اور حکومتی تیل و گیس اداروں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گیس کے گردشی قرض سے چھٹکارے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی۰۔
، منصوبے کے تحت حکومت بینکوں سے 2 ہزار ارب روپے تک قرض حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں