33 غیر ملکی گرفتار: پاک ایران بارڈر غیر قانونی نقل مکانی کا انکشاف
پاک ایران بارڈر کے قریب 33 غیر ملکی باشندے گرفتار
ایف آئی اے اور ایف سی نے پاک ایران بارڈر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 33 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
کارروائی تفتان کے قریب ماشکیل بارڈر ضلع چاغی میں کی گئی۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق بنگلا دیش سے ہے۔
اور وہ رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔
ملزمان نے ماشکیل کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔
قانونی دستاویزات طلب کیے جانے پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں