الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کےلیے نئی اسکیم تیار
درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کےلیے وزیراعظم شہبازشریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔
ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے ایک اور قدم اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا،۔
وزیراعظم شہبازشریف یوم آزادی پر عوام کو سستے الیکٹرک بائیکس کا تحفہ دیں گے۔
ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔
الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی۔
مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں