چین کا پاکستان کی ترقی میں کردار: صدر مملکت کا اظہارِ تشکر
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔
، اس دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں