بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

بی کلاس سہولتیں مل رہی ہیں، عمران خان جیل سہولیات کا جھوٹا دعویٰ: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں سہولتوں سے متعلق الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں۔
، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جو بی کلاس کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وہ باقی بی کلاس کے قیدیوں کو بھی نہیں ملتیں۔
، اس لئے ان کے بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے سوال اُٹھایا ہے کہ جو شخص عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا تھا۔
، وہ کس منہ سے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ جیل میں وضو کیلئے گندا پانی فراہم کیا جا رہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو دوسروں کے اے سی اتارنے کے دعوے کرتے تھے، وہ آج جیل کی سہولتوں کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔
، جس جماعت کو آج کوئی نہیں لیڈ کر رہا، وہ احتجاجی تحریک کیا چلائے گی؟

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں