سپریم کورٹ: بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار کا جواز نہیں
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار غیرقانونی قرار
سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شوہر صالح محمد کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
،سپریم کورٹ نے شوہر کے رویے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
عدالت کے مطابق شوہر نے بیوی پر بانجھ پن اور عورت نہ ہونے کا الزام لگایا اور اسے والدین کے گھر چھوڑ کر دوسری شادی کر لی،۔
جبکہ پہلی بیوی کے مہر اور نان و نفقہ سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا بانجھ پن حق مہر یا نان و نفقہ روکنے کی وجہ نہیں،خواتین پر ذاتی حملے عدالت میں برداشت نہیں ہوں گے۔
،عورت کی عزت نفس ہر حال میں محفوظ ہونی چاہیے،خواتین کی تضحیک معاشرتی تعصب کو فروغ دیتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں