سلمان اکرم راجہ: عمران خان ہی پی ٹی آئی کے لیڈر ہیں
شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے نہیں جارہے، پارٹی لیڈر عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود کو پارٹی سربراہی دیے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے۔
، ہم صبح 10 بجے کے جیل آئے ہیں اور ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ فیملی اور وکلا سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
، آئین کا تقاضا ہے کہ ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے اور وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے، آئین کی دھجیان اڑائی جارہی ہیں۔
سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے۔
، شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں