جنگ نہ ہونا امن نہیں، انصاف ہونا امن ہے: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

انصاف ہی اصل امن ہے، چیئرمین سینیٹ کا قبائلی جرگے سے خطاب

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنگ نہ ہونا امن نہیں بلکہ انصاف ہونا امن ہے، جب تک انصاف نہیں ہوگا تو امن نہیں آئے گا۔
ضم شدہ اضلاع کے قبائلی جرگے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ملکوں کو اس وقت امن وامان کا مسئلہ درپیش ہے۔
، جب وزیراعظم بنا تو ہم نے ساؤتھ وزیرستان ،سوات اورمالاکنڈ میں مشاورت کے ساتھ آپریشن کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے مہاجرین نے پاکستان نقل مکانی کی، پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا۔
، ہم نے شفافیت کے ساتھ ملٹری آپریشن کیا، عالمی برادری نے افغان مہاجرین کا بوجھ بانٹنے سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے ملالہ یوسفزئی کو امن ایواڈ دیا۔
، پوری دنیا نے میرے انتخاب کو قبول کیا اورملالہ یوسفزئی کو 3سال بعد نوبل انعام ملا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں