وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ مکمل: 800 حملے ناکام

ڈیجیٹل پاکستان میں پیش رفت: وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ

وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل
ڈیجیٹل پاکستان کی سیکیورٹی پر حکومت کی بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
وزارت آئی ٹی نے 15 وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا۔
اہم ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ اور سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے نئے اقدامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی وزارتوں اور محکموں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان کے تحت 15 وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کا آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔
دستاویز کے مطابق اب تک 800 سے زائد سائبر حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔
حملوں سے بچاؤ کے لیے 60 سائبر سیکیورٹی ایڈوائزریز جاری کی گئیں۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کی گئی، جبکہ وفاقی و صوبائی سطح پر چھپن تربیتی سیشنز مکمل ہو چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں