وفاقی اداروں میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

وفاقی اداروں میں اصلاحات اور ماہرین کی تعیناتی پر وزیراعظم کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اداروں میں اصلاحات کو ایک بار پھر حکومت کی اولین ترجیح قرار دے دیا۔
کہا حکومتی اداروں میں میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
بیرونی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حوالے سے بھی غور ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اداروں میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
معیشت کی ڈیجیٹایزیشن اور سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے۔
حکومتی اداروں میں میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں