فی من گندم کی قیمت 3533 روپے: گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کا معاملہ عدالت میں
لاہورہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقررنہ کرنےسےمتعلق درخواست کا فیصلہ سنادیا
لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
، عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے۔
، فیصلے میں کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کی رپورٹ کےمطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے۔
، سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا ہے،۔
سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، ۔
کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ۔
حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین نہیں کیا، ۔
سرکاری اداروں نے تسلیم کیا کہ گندم خوراک کا اہم جزو ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں