حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے گمنام آئی ڈیز بلاک کرنے کا مطالبہ
پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشتگردوں کے زیر استعمال گمنام آئی ڈیز بلاک کرنے کا مطالبہ
پاکستان نے سوشل میڈیا آپریٹرز سے دہشت گردوں کے زیر استعمال گمنام آئی ڈیز بلاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مضبوط مورچہ ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا ہم دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم سوشل میڈیا آپریٹر سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ ہم سب سے تعاون کریں۔
، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان اکاونٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں، جو اکاونٹس بتائے ہیں وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ اکاؤنٹس افغانستان سے یا کہاں سے آپریٹ ہو رہے ہیں، یہ اکاونٹس گمنام ناموں اور گمنام آئی ڈیز کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں