وفاقی دارالحکومت میں سرکاری رہائش گاہوں پر غیرقانونی قبضے بے نقاب

وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پر غیرقانونی قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہر اقتدار میں فیڈرل لاجز،سرکاری ہاسٹلز اور کمپلیکسزپرغیرقانونی قابض افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 509 افسران سےسرکاری رہائش گاہیں واگزارکروا لی گئیں۔
150 سے زائد نادہندہ سرکاری افسران کو کرائےکی وصولی کے لئےنوٹس جاری کردئیےگئے۔
،نادہندگان میں ایوان صدر،وزیراعظم آفس،سپریم کورٹ سمیت بڑے اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
،وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ۔
وفاقی وزیرِہاؤسنگ وتعمیرات ریاض حسین پیرزادہ کےمطابق اسٹیٹ آفس اور انٹیلیجنس بیورو کے اشتراک سےغیرقانونی قبضوں کےخلاف مشترکہ سروےکیا گیا۔
،اب تک 509 غیرقانونی الاٹمنٹس نشاندہی کرکےمنسوخ کی گئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں